امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سڑکوں پر ٹرمپ کیساتھ  شہباز شریف کی تصاویر والے اشتہار تو لگا دئیے لیکن جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے بینر اتار دئیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا ہے کہ امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر آج غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہل لاہور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے۔ وحدت روڈ پر امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے آج ہونیوالے غزہ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اظہر بلال، عبدالعزیز عابد، خالد احمد بٹ، احمد سلمان بلوچ، انجینئر اخلاق احمد، عامر نثار، شاہد نوید ملک، آصف رشید سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے۔

ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عزم الشان غزہ مارچ ہوگا، جس میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ جو صدر ٹرمپ کو نوبل ایوارڈ دینے کے حوالے سے بات کی ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سڑکوں پر ٹرمپ کیساتھ  شہباز شریف کی تصاویر والے اشتہار تو لگا دیئے لیکن جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے بینر اتار دیئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الدین انصاری کا کہنا ضیاء الدین انصاری جماعت اسلامی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی