وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں احتجاج کرنے والوں کے 80سے90فیصدمطالبات مان لئے گئے ہیں، مسئلے کے حل کے لئے مزیدکسی پیکج کااعلان کرناپڑاتو وہ وزیراعظم  کریں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ  اس سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ نہیں ہوسکتاجتناحکومت نے کیا، طاقت کااستعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہی ہمارے سپاہی شہیدہوئے۔ سپاہی شہید کرکے ریاست کو اشتعال دلانے کی کوش کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بناکربھیجی ہے، اب حکومت کی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کیارکاوٹ ہے؟
انہوں نے کہاکہ اظہاررائے کی آزادی کے حوالے سے بالکل واضح ہیں، پریس کلب میں پیش آنے والے واقعہ غیرمشروط معافی مانگی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملکی استحکام کیلئے ایک اور ترمیم لائی جا سکتی ہے، طلال چوہدری

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں ترامیم نے ملک کو استحکام فراہم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد ملک میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر ایک اور آئینی ترمیم بھی لا سکتا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں ترامیم نے ملک کو استحکام فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ اگر اس استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اور ترمیم درکار ہوئی تو ہم اسے بھی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ضرور لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ جب چاہے ترمیم کر سکتی ہے اور یہ کام پارلیمنٹ ہی کو کرنا چاہیے، پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ ہی نظر آنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے حالیہ استعفوں کو سیاسی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  • نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • میں نے وزیراعظم رہنا ہوتا تو کون روک سکتا تھا؟ وزیراعظم چوہدری انورالحق کا اسمبلی میں خطاب
  • مستعفی سینئر جج جانبدار تھے ،ملکی استحکام کیلیے مزید ترامیم کریں گے، طلال چوہدری
  • الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
  • ملکی استحکام کیلئے ایک اور ترمیم لائی جا سکتی ہے، طلال چوہدری
  • ملکی استحکام کے لئے مزید ترامیم کرنا پڑیں تو بھی کریں گے، طلال چوہدری
  • پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام