وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پولیس تشدد کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، واقعہ پر معذرت کی۔طلال چودھری نے کہا میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ بطور وزیرِ مملکت صحافیوں سے معافی مانگ سکوں۔
پولیس کی طرف سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بطور وزیرِ مملکت میں صحافی برادری سے دلی معذرت چاہتا ہوں۔ پولیس کی طرف سے ہونے والی زیادتی قابلِ افسوس ہے اور میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں۔ یہاں صرف معافی کے لیے آیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد مخصوص نشستیں کیس، فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری سیلاب سے نقصانات کیلئے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی نیشنل پریس کلب طلال چودھری
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب پر دھاوا بول دیا جہاں صحافیوں پر مبینہ تشدد کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پولیس داخل ہوئی اور اس دوران صحافیوں پر تشدد کیا گیا، کفیے ٹیریا سے صحافیوں کو ڈنڈے مار کر باہر لے جایا گیا۔ صحاقی ثاقب ورک نے لکھا کہ موجودہ دور حکومت میں پریس کلب بھی محفوظ نہیں رہے، نیشنل پریس کلب جس سے کشمیری جرنلسٹس کی ایک بڑی تعداد کی وابستگی ہے وہاں پولیس گردی انتہائی افسوسناک ہے، صحافتی تنظیموں کو تو بغضِ عمران خان سے فرصت نہیں لیکن کم از کم کشمیر سے تعلق رکھنے والوں صحافیوں کو اب سٹینڈ لینا چاہیئے۔موجودہ دور حکومت میں پریس کلب بھی محفوظ نہیں رہے، نیشنل پریس کلب جس سے کشمیری جرنلسٹس کی ایک بڑی تعداد کی وابستگی ہے وہاں پولیس گردی انتہائی افسوسناک ہے، صحافتی تنظیموں کو تو بغض عمران خان سے فرصت نہیں لیکن کم از کم کشمیر سے تعلق رکھنے والوں صحافیوں کو اب سٹینڈ لینا چاہیے !! pic.twitter.com/s24wfMajLc
— Saqib Virk (@SaqibVirkPK) October 2, 2025 اس معاملے پر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کا دھاوا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، یہ واقعہ پریس کلب کی انتظامیہ کی نااہلی اور بزدلی کا ثبوت ہے، پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے جہاں پولیس کا ڈنڈوں کے ساتھ کیفیٹیریا میں لوگوں پر لاٹھیاں برسانا شرمناک ہے۔(جاری ہے)
نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کا دھاوا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، یہ واقعہ پریس کلب کی انتظامیہ کی نااہلی اور بزدلی کا ثبوت ہے۔ پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے جہاں پولیس کا ڈنڈوں کیساتھ کیفیٹیریا میں لوگوں پر لاٹھیاں برسانا شرمناک ہے۔
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) October 2, 2025 اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر پولیس کے وحشیانہ حملے، توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آزادی صحافت پر یوں ریاستی طاقت کا استعمال ناصرف آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اقدار کے گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پریس کلب اور صحافی برادری پر ہاتھ اٹھانا دراصل عوام کی آواز کو دبانے کی ناپاک کوشش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔