راولپنڈی: 300 روپے کی نسوار غائب، پولیس میدان میں آگئی!
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ڈھوک بنارس کے ایک شہری کی 300 روپے مالیت کی 10 پیکٹس نسوار غائب ہوگئیں، واقعہ پر شہری کے احتجاج نے پولیس کو بھی حرکت میں آنے پر مجبور کر دیا۔
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ متاثرہ شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ کوئی اس کی قیمتی نسوار چرا کر لے گیا ہے، شہری نے دعویٰ کیا کہ نسوار کے یہ 10 پیکٹس اس کے لیے انتہائی اہم تھے اور ان کی مجموعی مالیت 300 روپے تھی۔
شکایت ملتے ہی تھانہ ریس کورس کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہم شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے اور بہت جلد چور کو قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔
علاقے کے مکینوں میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، کئی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ نسوار شاید کسی کو زندگی اور موت کا مسئلہ لگ رہی تھی!‘‘ جبکہ کچھ نے پولیس کی مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’چلو کم از کم نسوار کے چور ہی پکڑے جائیں۔‘‘
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔