راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 7 شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: راولپنڈی میں رینج روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع پر ریسکیو 1122 امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔
زخمیوں میں چار بچے, دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 01 جولائی ، 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میٹرو بس سروس کی بندش سے متعلق اہم خبر
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چہلم کے جلوسوں کے باعث راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں راولپنڈی کے صدر اسٹیشن اور فیض آباد کے درمیان میٹرو بس سروس آج (جمعہ) کو معطل رہے گی۔
میٹرو بس حکام کے مطابق میٹرو بس سروس وفاقی دارالحکومت میں بحال رہے گی، بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی، جزوی معطلی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد جڑواں شہروں میں جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے ہموار انتظامات کو یقینی بنانا ہے، روٹ کے راولپنڈی سیکشن پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
Post Views: 10