حج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
حج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل 11 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026ء کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔
ترجمان کے مطابق حج 2026ء کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، اب تک ملک بھر سے دو لاکھ سے زائد شہری آئندہ سال حج کی سعادت کے لیے اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔
ترجمان وزارت کے مطابق عازمین کو گھر بیٹھے بغیر کسی فیس کے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حکام نے یاد دہانی کرائی کہ صرف وہی افراد حج پر جانے کے اہل قرار پائیں گے جنہوں نے مقررہ وقت میں اپنی رجسٹریشن مکمل کی ہوگی۔
وزارت نے مزید بتایا کہ آئندہ حج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط حج پالیسی کے تحت علیحدہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کو حج کوٹہ کی حتمی فہرست اسی رجسٹریشن کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔
عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ وقت گزرنے سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کر کے کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچیں۔