عالمی جوہری ایجنسی نے سکیورٹی خدشات پر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے نکال لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق، معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے ویانا میں واقع ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک قانون نافذ کیا تھا، جس کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کا تعاون ختم کر دیا گیا۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ اور اس کے بعد آئی اے ای اے کے طرز عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایجنسی سے تعاون کی معطلی کے بل کی منظوری دی تھی، جس کی توثیق ایرانی سپریم کونسل نے بھی کر دی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی اے ای اے
پڑھیں:
امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے: ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔