وفاقی حکومت مسقتبل قریب میں ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے فیری سروس کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات، پنجاب میں 1421 ذاکرین و مقررین ضلع بند، 809 کی زباں بندی

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے قائم ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2026 سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم لاگو ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ زائرین صرف گروپ آرگنائزرز  سسٹم کے تحت ہی زیارات پر جاسکیں گے۔

اربعین پر خصوصی پروازوں کا اعلان

اس موقعے پر سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اربعین پر عراق کے لیے 107 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایران اور عراق جانے والے  زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اربعین کے لیے زمینی راستے کا فیصلہ بعد میں ہوگا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاشورہ کے بعد اربعین کے لیے سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی زمینی راستے سے سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس موقعے پر محسن نقوی نے کہا کہ زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھنا حکومت کی ترجیح ہے اور زائرین کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔

مزید پڑھیے: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات : ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں اہم کانفرنس

وفاقی وزرا سردار یوسف، چوہدری سالک اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ خصوصی ٹاسک فورس وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات پر بنائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران و عراق جانے والے زائرین ایران و عراق کے لیے فیری سروس ٹاسک فورس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران و عراق جانے والے زائرین ایران و عراق کے لیے فیری سروس ٹاسک فورس ایران اور عراق جانے والے عراق جانے والے زائرین اجلاس میں کے لیے گیا کہ

پڑھیں:

عراق: مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی ہدایات، 50 سال سے کم عمر مردوں کے لیے پابندیاں

عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی پالیسی کی تفصیلات

عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔

یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عراقی مقامات مقدسہ کے زائرین

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • عراق کا نیا فیصلہ: 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی
  • عراق: مقدس مقامات کی زیارت اب صرف مخصوص عمر کے افراد کیلئے
  • پاکستان سے عراق جانے والے مرد زائرین پر سخت شرائط عائد
  • عراق زیارات کے لیے نئی پالیسی: 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے ویزہ نہیں ملے گا
  • عراق جانیوالے زائرین کیلئے بغداد نے ویزہ پالیسی بدل دی
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • عراق: مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی ہدایات، 50 سال سے کم عمر مردوں کے لیے پابندیاں
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار