پشاور: ثمر بلور کے (ن) لیگ کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والی ثمر بلور نے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی 2 مخصوص خالی نشستوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیے ہیں، سابق رکن صوبائی اسمبلی جمشید مہمند کی اہلیہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بہت عرصہ سے بات چیت ہورہی تھی، یہ ایک رات کا فیصلہ نہیں تھا، بلکہ ایک سال سے بات چیت چل رہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے شہر کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں، جو لوگ پشاور پر مسلط کیے گئے، وہ لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) کا حصہ بننے والی ثمر بلور نے کہا کہ غلام احمد بلور ہمارے خاندان کے سربراہ ہیں، غلام احمد بلور نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تو اس کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اے این پی اور اس کی قیادت میرے لیے قابل احترام ہیں، آج ہارون بلور کی برسی ہے، ہم اپنے شہدا کو دل میں لیے پھرتے ہیں۔
ثمر بلور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے نام پر سرکس چل رہا ہے، آئندہ انتخابات میں پشاور کے آبائی حلقے سے ہی (ن) لیگ کے ٹکٹ پر حصہ لوں گی۔
ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ثمر بلور نے مسلم لیگ کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
ملک اشرف : پنجاب کے وکلاء کا سب سے بڑا انتخابی میلہ سج گیا,پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری ہے۔
صوبہ بھر سے 1لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے،پولنگ صبح ساڑھے 8سے شام ساڑھے4 بجے تک جاری رہےگی۔
لاہور ڈویژن کی 20 نشستوں کیلئے42 ہزار 415 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے،لاہور کی 16 نشستوں پر 77 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،لاہور میں 31 ہزار 462 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہل ہو نگے۔
پاکپتن: ملزمہ نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو قتل کردیا، لاش کے ٹکڑے
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں 52 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،جوڈیشل آفیسرز بطور پریزائیڈنگ آفیسرز خدمات انجام دے رہے ہیں،پولنگ سٹیشنز کے اندر انتخابی مہم یا اجتماع مکمل طور پر ممنوع ہے۔
فین روڈ، ٹرنر روڈ ،سپریم کورٹ رجسٹری روڈ عام ٹریفک کیلئےبند کی گئی ہے،شناختی کارڈ دکھانے پر ہی ہائیکورٹ میں داخلہ ممکن ہو گا،ہائیکورٹ میں وکلا کے علاوہ عام شہریوں کے داخلے پر پابندی ہو گی،ہائیکورٹ کے اندر اور اطراف انتخابی کیمپ لگانے پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،پنجاب بار کونسل نے ووٹرز کی رہنمائی کیلئے سہولت کار مقرر کئے گئے ہیں۔
اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی سمیت سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی، پنجاب بار کونسل نے منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔