وٹامن ڈرپس سے جوان اور گورا ہونے کا جنون کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ مشی خان کا بیان وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اداکارہ و میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے کاسمیٹک طریقہ علاج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
مشی خان نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ شفاعی جریوالہ کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوان رہنے کیلئے انجیکشنز استعمال کیے تھے، جو ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے۔
اداکارہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے صرف خوبصورتی کے نام پر اپنے جسم پر تجربات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ (شوبز شخصیات) وٹامن ڈرپس اور گلوٹاتھیون جیسی کیمیکل ڈرپس کا سہارا لے رہے ہیں، جو طویل مدتی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
A post common by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورتی کے لیے کورین گلاس اسکن یا سفید رنگ حاصل کرنے کی کوششیں ترک کریں۔ اس کے بجائے متوازن غذا کھائیں اور ورزش کو معمول بنائیں۔
ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مشی کی بات سے اتفاق کیا جبکہ بعض نے شفالی زری والا کی موت کو بیوٹی ٹریٹمنٹ کروانے والوں کیلئے ایک خوفناک مثال قرار دیا۔
مشی خان نے شوبز شخصیات سمیت عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ قدرتی خوبصورتی کو اپنائیں اور مصنوعی طریقوں سے پرہیز کریں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف
پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے ایک شو میں اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کئی مردوں کی طرف سے حدوں کو پار کرنے کی کوششوں کا سامنا کرنا پڑا۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ان کے ساتھ اکثر لوگ سنجیدگی سے پیش نہیں آتے تھے، جس کی دو بڑی وجوہات تھیں - ایک تو ان کی کم عمری اور دوسرا ان کا کھلنڈرا پن۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’’بہت سارے مرد حضرات حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس دوران مجھے خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں کمزور ہوں۔‘‘
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ’نان سینس‘ رویہ اپنایا تاکہ لوگ انہیں سنجیدگی سے لیں۔ جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلے رہنے لگیں تو یہ رویہ اور بھی ضروری ہو گیا، کیونکہ اکیلی لڑکی کو معاشرے میں اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے۔
شو کے دوران عائشہ عمر نے اپنے کیریئر کی چند غلطیوں کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے کچھ ایوارڈ شوز کیے جن کی مکمل ادائیگی آج تک نہیں ہو سکی۔ یہ باتیں انہوں نے اس وقت شیئر کیں جب وہ اپنے ابتدائی کیریئر کے چیلنجوں پر روشنی ڈال رہی تھیں۔