پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب سمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔

ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب سمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔

ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جنات کا سایہ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ جن کبھی بھی آجاتا ہے اور انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اکیلی رہتی ہیں۔

اداکار نے ان کی مدد کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں کہا کہ اب کبھی جب ایسا ہو تو انہیں مدد کیلئے بُلا لیں۔ ثاقب سمیر نے بتایا کہ ایک دن جب اس لڑکی پر جن آیا اور اسے دورے پڑنے لگے تو انہوں نے مدد طلب کی تاہم میں نے ان کے گھر جانا مناسب نہیں سمجھا کہ لوگ باتیں بنائیں گے بلکہ انہیں اپنے گھر بُلا لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب اس لڑکی پر جنات نمودار ہوئے تو اس کے سارے بال اس کے چہرے پر بکھر گئے اور وہ عجیب آوازیں نکالنے لگی تب وہ بہت ڈر گئے اور دل ہی دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کردی، تاہم وہ تب حیران رہ گئے جب اس جن نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’پڑھنا بند کرو‘۔

ثاقب سمیر کا کہنا تھا کہ وہ لمحہ ان کے لئے سب سے خوفناک لمحہ تھا کیونکہ وہ تو دل ہی دل میں تلاوت کر رہے تھے مگر اس جن کو معلوم ہوگیا اور اس نے انہیں پڑھنے سے روک دیا تب وہ کپکپانے لگ گئے تاہم پھر بھی ان لڑکیوں کی مدد کی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ

پڑھیں:

’’ٹرمپ مجھے گرفتار اور ملک بدر کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘‘، ظہران ممدانی کا الزام

نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں گرفتاری، ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انہیں اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ اِن کی اُن پالیسیوں سے ہٹائی جاسکے جو محنت کش طبقے کے خلاف ہیں۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے، کیونکہ وہ ان نیویارک کے شہریوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں جو مہنگائی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے شہر چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نہیں چاہتے کہ وہ ان مسائل پر آواز اٹھائیں جو محنت کش طبقے اور عام شہریوں کو درپیش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، اسی ناکامی کو چھپانے کے لیے وہ ان پر حملے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ظہران ممدانی نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے اہلکاروں کو ان کے فرائض انجام دینے سے روکا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے ممدانی کی حمایت کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پاگل قرار دیا تھا۔

ظہران ممدانی نے واضح کیا ہے کہ وہ اس دباؤ کے باوجود نیویارک کے عوام کے حقوق اور مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور ان دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’ٹرمپ مجھے گرفتار اور ملک بدر کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘‘، ظہران ممدانی کا الزام
  • اداکار ثاقب سمیر کا جن سے سامنا ہوا تو جن نے انہیں کیا کہا؟
  • سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سُنا دیا
  • پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم
  • مسلم امیدوار ظہران ممدانی  پر ٹرمپ کی سخت تنقید، خوفناک اور کمیونسٹ قرار دے دیا
  • اسٹائلش اداکار راحت کاظمی کی 81 ویں سالگرہ پر بیٹے کا جذباتی پیغام
  • ثاقب سمیر نے اپنی زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ شیئر کردیا
  • باجوڑ میں خوفناک بم دھماکا؛ اسسٹنٹ کمشنر اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • ’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ