Islam Times:
2026-07-24@02:24:02 GMT
سندھ حکومت خستہ حال عمارتوں کو خالی کروائے، حسن بخشی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
رہائشی عمارت گرنے کے واقعے پر چیئرمیین آباد نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کے باوجود انہیں خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خستہ حال عمارتوں کو خالی کروائے۔ کراچی کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے پر حسن بخشی نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کے باوجود انہیں خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔ حسن بخشی نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو جدید مشینری اور وسائل فراہم کیے جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔