پاکستان کے سیاحتی علاقے وادئ ہنزہ، صوبہ گلگت بلتستان میں واقع عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی سیاح نے ہنزہ کی عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی اور غلاظت چھوڑنے کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

غیر ملکی سیاح نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی افراد نے ہوٹل کا فضلہ جھیل میں چھوڑے جانے کی اطلاع دی ہے۔

سیاح نے ویڈیو میں جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق کو واضح طورپر دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایکنک کی 25 ارب 40 کروڑ مالیت کے عطا آباد جھیل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کی منظوری ہنزہ کا بلبل کسک پہاڑ عطاء آباد جھیل میں جا گرا

غیر ملکی سیاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت ایکشن میں آ گئی جس نے فوری واقعے کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی حکومت کے نوٹس کے بعد انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گلگت بلتستان کی ٹیم معائنہ کرنے عطاء آباد جھیل پہنچ گئی۔

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جھیل میں سیوریج کے پانی کے شواہد ملے تو ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: غیر ملکی سیاح

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل