بلدیہ ٹاؤن میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس ختم کیے جائیں‘جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے شدید بحران کی وجہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس ہے، جے یو آئی بلدیہ ٹاؤن نے بلدیہ ٹاؤن میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کا مطالبہ کردیا اور پانی کے فراہمی کیلئے عوامی جدوجہد کا بھی اعلان کیا ہے۔جمعیت علماء اسلام بلدیہ ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری قاری مظہرالدین کھوسو نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان بلدیہ ٹاؤن پانی کی قلت سے بہت پریشان ہیں۔مساجد، مدارس، اسکول اور دیگر ادارے پانی سے محروم ہیں۔ اس کی بڑی وجہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیرقانونی ہائیڈرنٹس بلدیہ ٹاؤن
پڑھیں:
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2025ء) عمران خان کے صاحبزادوں کا پاکستان آنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان کی جانب سے غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا کہ "عمران خان کو ایک چھوٹے سے کمرے میں، شدید گرمی میں، بغیر پنکھے کے قید کیا ہوا ہے۔ ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے، اور 73 سال کے ایک شخص کے لیے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے پاس کسی بھی قسم کے قتل کی سازش کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، کیونکہ ان کا مکمل کنٹرول ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے والد روزانہ 22 گھنٹے ایک بہت چھوٹی سی کوٹھری میں قید رہتے ہیں۔ کتابوں، وکیل، معالج اور خاندان تک رسائی بہت محدود ہے۔ جیل کے حالات انتہائی خراب ہیں۔(جاری ہے)
وہاں ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے دس قیدی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہیں استعمال کے لیے گندا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ہمیں حکومتِ پاکستان کے کچھ لوگوں کی طرف سے خبردار کیا گیا کہ اگر ہم پاکستان پہنچے، تو ہمیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا۔ ہم پاکستان ضرور جائیں گے۔ ہم صرف اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں، اور ہم پُرعزم ہیں کہ انہیں جیل سے نکال کر رہیں گے۔"