ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران کوئٹہ اورگوادرکے مختلف علاقوں میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 75 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے چیک بکس،موبائل فونز اورحوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تاہم گرفتارملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل مودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے بلالیا سی ڈی اے بورڈ کا چودھواں اجلاس،کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری گریڈ 21کے افسر نعمان اسلم شیخ ڈی جی آئی پی او تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج میں ملوث حوالہ ہنڈی اور ایف آئی اے

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی اور ہومی سائیڈ یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہری عبدالراوف کے قتل میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان عاشق علی اور اسماعیل خان نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں عبدالرؤف کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ، 2 پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس ترجمان پولیس تھانہ سبزی منڈی قتل

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • گوجرانوالہ: نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز وفات پا گئے‘ ختم قل کل ہو گا
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار