19 جون کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا بڑا اقدام، میئر کراچی نے شہر میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کر دیا ۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے ، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن بھی جاری
افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر اطلاق ہوگیا۔ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔