Daily Sub News:
2025-11-03@06:42:44 GMT

حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا

حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

غزة(آئی پی ایس )حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح مزاحمت تب تک نہیں رک سکتی جب تک ہمارے تمام قومی حقوق کی مکمل بحالی نہ ہو، جن میں سب سے اہم ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

حماس کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غیر براہ راست مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، جس میں غزہ جنگ میں 60 دن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت ہو رہی تھی۔ تاہم، ان مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت حاصل نہیں ہو سکی اور بات چیت ناکام ہوگئی۔حماس کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح جدوجہد فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گی اور فلسطینی عوام اپنے حقوق کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی بات چیت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت پر 11 اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مدارس کے کردار کوختم کیا جا رہا ہے۔ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا۔ بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول۔ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں سعودی عرب، یو اے ای میں ایسا ہو رہا ہے، تو پھر وہی نظام لایا جائے۔ سیلاب آیا اس وقت حکومت کہاں گئی تھی۔ میدان میں یہ فقیر نظر آرہے ہیں تو حکومت کرنا بھی ان کا حق ہے، تمہارا نہیں۔ امریکہ پر تنقید کرتے کہا افغانستان عراق کو برباد کر دیا پھر کہتے ہیں امن کے لئے آئے ہیں۔ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ دینی مدارس کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
  • ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن
  • فلسطین کے گرد گھومتی عالمی جغرافیائی سیاست
  • فلسطین کے حق میں کیے گئے معاہدے دراصل سازش ثابت ہو رہے ہیں، ایاز موتی والا
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں