اتوار سے31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔
سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کی زد میں آگیا،جس کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہوگیااور 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفانی بارش کے باعث درخت گر گئے، سڑکیں زیرآب آگئی اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بیان کے مطابق سینٹرل پارک میں 1.80 انچ اور لاگارڈیا ایئرپورٹ پر 1.97 انچ شدید بارش کے ساتھ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس سے قبل 1917 ء میں 1.64 انچ اور 1955 ء میں 1.18 انچ بارشیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 2افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔