وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ ولی ایرولا اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر الیگزانڈر ایکر مین سے ملاقات کی ،جس میں توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔پیر کو وزارت پٹرولیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تیل، گیس، معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
گفتگو میں بائیو ماس کے شعبے میں فنش مہارت اور تحقیق کے مواقع، نیز جھمپیر میں ونڈ فارمز کو سپلیمنٹ کرنے کے لئے سیٹس کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کو جدید بنانے کے عزم کو اجاگر کیا اور توانائی کی کارکردگی بہتر بنانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے ورٹسیلا کے جدید ٹیکنالوجی حل کو خوش آئند قرار دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور طویل مدتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ایرولا اور ایکر مین نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کو ایک اہم سرمایہ کاری کے مقام کے طور پر سراہا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سرمایہ کاروں کی اس طرح کی توجہ حاصل ہونا ایک خوش آئند بات ہے۔ورٹسیلاجو ایک فنش کمپنی ہے اور توانائی کے شعبے میں سمارٹ ٹیکنالوجیز کا عالمی رہنما ہے پاکستان میں بجلی کے منصوبوں کے علاوہ ریکوڈک منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ملاقات کے اختتام پر بائیو ماس کے مواقع تلاش کرنے اور توانائی کے شعبے میں مسلسل تعاون کو آگے بڑھانے پر باہمی اتفاق ہواجو پائیدار توانائی کی ترقی کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے توانائی کے شعبے کے شعبے میں پاکستان کے
پڑھیں:
پاکستان ، کرغزستان کا کرپٹواور بلاک چین ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی ڈائریکٹر نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی فرخت امینوو کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے کرغزستان کی نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ذریعے معلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر زور دیا، کرغزستان نے ڈیجیٹل اثاثوں میں جدت لانے اور ریگولیٹری ڈھانچے میں تعاون کے لیے اس شعبے میں اہمیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا ورچوئل اثاثوں کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر میں ہم آہنگی ہے اور پاکستان کرپٹو شعبے میں باقاعدہ شراکت داری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دونوں ممالک کا عزم ہے کہ وہ محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل معیشت کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے اور وسطی و جنوبی ایشیا میں بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔