200 سے زائد سکھ یاتری کرتار پور بارڈر پہنچ گئے‘ پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
شکر گڑھ (نامہ نگار) پاکستان بھارت کشیدگی کے باوجود امن کی راہداری، کرتارپور راہداری معمول کے مطابق گزشتہ روز بھی کھلی رہی۔ کرتارپور راہداری کے ذریعے 200 سے زائد سکھ یاتری کرتاپور بارڈر ٹرمینل پہنچے تو دربار انتظامیہ نے استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ ماتھا ٹیکا اور گورو دوارہ کے درشن دیدار کئے۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا تھا تاہم پاکستان آ کر بہت خوشی محوس ہو رہی ہے یہاں پر بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں اور پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی
---فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی 19 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
اس سے قبل پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو توڑ پھوڑ اور انتشار کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف اپنے وجود کا اظہار کرنے اور آواز عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف پرچے کیے جارہے ہیں، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔