گورنرخیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی جس میں صوبے میں تیل و گیس کی پیداوار، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی، وائس چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا فرزند وزیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ پالک میں حالیہ تیل و گیس کی دریافت سے متعلق کہاکہ کوٹ پالک کے گیس ذخائر سے مذکورہ علاقے کی مقامی آبادی کو مفت گیس کی فراہمی سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر درابن اور ڈی آئی خان شہر کو ضلع کرک کی طرز پر نئے گیس کنکشنز فراہم کئے جائیں، تاکہ مقامی آبادی اپنے علاقے کے قدرتی وسائل سے براہ راست مستفید ہو سکے۔(جاری ہے)
گورنرخیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے ڈی آئی خان شہر میں گیس کے کم دباؤ کا مسئلہ بھی اجاگر کیا اور تجویز دی کہ شہر میں مزید نئے ٹاؤن بورڈنگ سٹیشن (ٹی بی ایس ) کی تنصیب عمل میں لائی جائے تاکہ گیس پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے۔گورنر نے پشاور سمیت صوبے کے دیگر صنعتی مراکز میں صنعتکاروں کے تحفظات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی صنعتی شعبہ کے گیس ٹیرف میں کمی اور مناسب نرخ مقرر کیے جائیں تاکہ صوبے میں صنعت کو فروغ ملے، جس کا براہِ راست فائدہ ملکی معیشت کو بھی ہوگا۔وفاقی وزیر پٹرولیم پرویز ملک نے گورنر خیبرپختونخوا کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر پٹرولیم گیس کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔