وفاقی کابینہ نے پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔وزیر خزانہ نے فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے متعلق قرارداد منظور

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ کی فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ:پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے سپرد
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے متعلق قرارداد منظور
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری
  • وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، فنانس ترمیمی بل کی منظوری متوقع
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا
  • پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ریکو ڈک منصوبہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا ویبینار سے خطاب
  • ملتان ڈویژن میں 909 جلوس، 3182 مجالس کے سکیورٹی انتظامات مکمل، کابینہ کمیٹی کو بریفنگ