بھارتی صحافی برکھا دت کا پاکستانی پائلٹ سے متعلق جھوٹا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی صحافی برکھا دت نے ایک بار پھر بغیر کسی مصدقہ ثبوت کے متنازع اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ بھارت کی حراست میں ہے۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے اس خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹ اور بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔
برکھا دت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئیٹر) پر لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے جموں، پٹھان کوٹ، ادھم پور، سرینگر، آر ایس پورہ اور جیسلمیر پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں، اور ان کارروائیوں کے دوران ایک پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کوئی ایسا فضائی حملہ یا آپریشن سرے سے کیا ہی نہیں گیا جس میں جنگی طیارے یا پائلٹس استعمال کیے گئے ہوں۔
مزید پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور بعض صحافی من گھڑت دعوؤں کے ذریعے جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے اور صورتحال کو مزید کشیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے نازک حالات میں سنجیدہ صحافت کا تقاضا ہے کہ حقائق کی مکمل جانچ کے بعد خبر دی جائے۔
Breaking @themojostory – a Pakistani pilot is in Indian custody – more details awaited / this as india thwarts multiple missile and drone attacks by Pakistan on Jammu, Pathankot, Udhampur, srinagar, RS Pura, Jaisalmer – all attempts foiled –
— barkha dutt (@BDUTT) May 8, 2025
میڈیا تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برکھا دت جیسی تجربہ کار صحافی سے یہ توقع نہیں کی جاتی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات کو بغیر کسی تحقیق کے پھیلائیں۔ ایسے وقت میں جب خطے میں جنگ کا خدشہ منڈلا رہا ہو، اس قسم کی خبریں آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہیں۔
واضح رہے کہ فروری 2019 میں جب بھارت نے پاکستان میں مبینہ حملے کیے تھے، تو پاکستان نے فوری جوابی کارروائی میں بھارتی مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا تھا۔
اُس وقت پاکستان نے ابھینندن کو دنیا کے سامنے پیش کیا، بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دی، اور پھر امن کی علامت کے طور پر بغیر کسی شرط کے بھارت کے حوالے کر دیا، جسے عالمی برادری نے سراہا۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی بھارت کے پاس کسی پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کا ثبوت ہے تو وہ اسے عالمی برادری کے سامنے پیش کرے، جیسا کہ پاکستان نے 2019 میں کیا تھا۔ بصورت دیگر، ایسے دعوے اشتعال، افواہ اور جنگی جنون کے سوا کچھ نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھینندن ورتھامن برکھا دت پاک بھارت جنگ پاکستانی پائلٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھینندن ورتھامن برکھا دت پاک بھارت جنگ پاکستانی پائلٹ پاکستانی پائلٹ برکھا دت کا کہنا
پڑھیں:
پاک بھارت لڑاکا طیاروں کی "ڈاگ فائٹ" حالیہ فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں شامل، سی این این کا دعویٰ
اسلام آباد/نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان حالیہ "ڈاگ فائٹ" جدید فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جھڑپوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ ایک سینئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے اس جھڑپ میں شامل تھے، جو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے، مگر 160 کلومیٹر (100 میل) تک فاصلہ رکھنے والے میزائل ایک دوسرے پر داغے گئے۔
سی این این کے مطابق 2019 میں ہونے والی چھوٹی ڈاگ فائٹ کے نتیجے میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور پاکستان میں اسے عوامی طور پر دکھانے کا واقعہ اب بھی دونوں ممالک کی عسکری حکمت عملی پر اثر انداز ہے، اور اس بار دونوں فریقوں نے سرحد پار کرنے سے اجتناب کیا تاکہ کسی بھی قسم کی ہزیمت سے بچا جا سکے۔
بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ
اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کو بعض اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کئی بار کوشش کرنا پڑی جبکہ پاکستانی فوج نے ممکنہ ہدف بننے والے شہری علاقوں میں لوگوں کو بروقت خبردار کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم رکھا جا سکے۔
خیال رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب چھپ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس پر پاک فضائیہ کے شاہین فوری حرکت میں آئے۔ پاکستان کی طرف سے بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن میں ایک رافیل بھی شامل ہے۔ عالمی میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ملک نے 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے کو گرایا ہو۔
پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹی فیکیشن جاری
مزید :