اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے، بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار بڑھے، ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہوں گے، صوبے اب وفاق سے زیادہ امیر ہیں، 60 فیصد وسائل صوبوں کے پاس ہیں۔

 ”مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے“دن بھر سفر کے بعد مغرب کے وقت جالندھر کے کیمپ میں پہنچے، ہندوؤں کے حملے کاخطرہ ہردم موجود تھا

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی لاگت 480 ارب سے بڑھ کر 1500 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، داسو پن بجلی منصوبے کی لاگت 500 سے بڑھ کر 1700 ارب روپے ہوگئی۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں بہت بے قاعدگیاں ہوئیں۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا، منصوبے میں خرابی سے متعلق عالمی ماہرین کی رپورٹ کا انتطارہے۔ 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس26 یا 27 مئی کومتوقع ہے۔ پی ایس ڈی پی کے 200 کے قریب سست رفتارمنصوبے ختم کر دیں گے۔

یہ دل توڑنے والا منظر ا ور بڑا سرپرائز تھا، جس احساس برتری کے ساتھ سرکاری ملازمت میں داخل ہوا تھا اس کا پارہ دوسری بار صفر سے نیچے گرگیا تھا

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ  میری نظر میں چیئرمین واپڈا سویلین ہونا چاہیے، میری نظر میں تو چیئرمین واپڈا ہائیڈرالوجی ایکسپرٹ ہونا چاہیے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا

پڑھیں:

جرمنی کا پاکستان کیلیے 11 کروڑ 40 لاکھ یورو ترقیاتی پیکج اعلان

جرمنی نے پاکستان کیلیے 114 ملین (11 کروڑ چالیس لاکھ یورو) ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور جرمنی کی حکومت کے درمیان 2025 کے دو طرفہ ترقیاتی تعاون سے متعلق مذاکرات بدھ کو اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

مذاکرات کی مشترکہ صدارت سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم، اور وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (BMZ) کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ کرسٹین ٹوئٹسکے نے کی۔

اس موقع پر جرمنی کی سفیر اینا لیپل اور پاکستان کی سفیر برائے جرمنی ثقلین سیدہ بھی موجود تھیں، جنہوں نے دونوں ممالک کے ادارہ جاتی تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

جرمنی نے مالی اور تکنیکی تعاون کی مد میں 2025-2026 کے لیے 114 ملین یورو کے نئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، جو کلیدی شعبوں ، ماحولیاتی تحفظ و توانائی، پائیدار اقتصادی ترقی و فنی تربیت، اور سماجی تحفظ پر مرکوز ہوگا۔

سیکرٹری اقتصادی امور  محمد حمیر کریم نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کی حکومت کے پاکستان کے ترقیاتی سفر میں مسلسل اور قیمتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں، روزگار کے مواقع میں اضافے اور سماجی تحفظ کے نظام کے استحکام میں جرمنی کے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون پاکستان کے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے “اُڑان پاکستان” سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

کرسٹین ٹوئٹسکے نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، اقتصادی استحکام اور سماجی شمولیت کے چیلنجز سے نمٹنے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پاکستان اور جرمنی کے دیرینہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پائیدار ترقی، اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر سیکرٹری اقتصادی امور  محمد حمیر کریم اور ڈائریکٹر جنرل کرسٹین ٹوئٹسکے نے 2025 کے پاکستان-جرمنی دو طرفہ ترقیاتی تعاون مذاکرات کا خلاصہ دستاویز پر دستخط کیے، جس سے نئی مالی معاونت کی باضابطہ توثیق ہوئی اور باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان-جرمنی ماحولیاتی و توانائی شراکت داری کے تحت تعاون کو بڑھانے، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور نوجوانوں کے روزگار کے مواقع میں بہتری، اور سماجی تحفظ و قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے شراکت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مذاکرات کا اگلا دورِ 2027 کو برلن میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے افریقہ جانے والا تیل بردار جہاز صومالیہ میں قزاقوں نے قبضے میں لے لیا
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • کل تک 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ جائے گا، احسن اقبال
  • بھارت: 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر سزا کا اعلان
  • جرمنی کا پاکستان کیلیے 11 کروڑ 40 لاکھ یورو ترقیاتی پیکج اعلان
  • کوئٹہ،ایڈمنسٹریٹر مجیب قنبرانی مکانگی روڈ پر ترقیاتی کاموں کاجائزہ لے رہے ہیں
  • لاہور میں جدید ڈوکنگ ڈرونز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع
  • یومِ اقبال: 9 نومبر کوکوئی اضافی تعطیل نہیں ہوگی
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات
  • کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں