احسن اقبال(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے، بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار بڑھے، ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہوں گے، صوبے اب وفاق سے زیادہ امیر ہیں، 60 فیصد وسائل صوبوں کے پاس ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی لاگت 480 ارب سے بڑھ کر 1500 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، داسو پن بجلی منصوبے کی لاگت 500 سے بڑھ کر 1700 ارب روپے ہوگئی۔ 

انھوں نے کہا نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں بہت بے قاعدگیاں ہوئیں۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا، منصوبے میں خرابی سے متعلق عالمی ماہرین کی رپورٹ کا انتطارہے۔ 

احسن اقبال نے کہا میری نظر میں چیئرمین واپڈا سویلین ہونا چاہیے، میری نظر میں تو چیئرمین واپڈا ہائیڈرالوجی ایکسپرٹ ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس26 یا 27 مئی کومتوقع ہے۔ پی ایس ڈی پی کے 200 کے قریب سست رفتارمنصوبے ختم کر دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پنجاب حکومت میں جدید ترقیاتی منصوبوں پر مالیاتی تعاون پر اتفاق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں زراعت میں جدید مشینری کے استعمال، عوام کے لیے جدید ٹرانسپورٹ نظام کے آغاز اور ماحولیاتی تحفظ کی آبزرویٹری کے قیام کے لیے مالیاتی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے ’’نیو کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی‘‘پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے پاکستان کے اسٹریٹجک گروتھ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور ترقی کے شفاف عمل کے فروغ، برآمدات اور سرمایہ کاری کے اضافے، جدید تجارتی نظام کے قیام اور عوامی سرمائے کے درست اور شفاف استعمال پر بھی غور کیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لیے ایک تاریخی، عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صحت، تعلیم، ہنر سکھانے اور عوامی زندگی میں بہتری کے ریکارڈ منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ سرگودھا میں جدید امراضِ قلب کا ہسپتال اور لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صحتِ عامہ کی بہتری کے لیے 911 نئی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں، جن میں 'کلینک آن ویلز', ماں اور بچے کی صحت کے خصوصی مراکز، اور نئی او پی ڈیز کے قیام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت، ماہی گیری، ڈیمز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلی بار عوام کی ضروریات کا درست تعین کرنے کے لیے 'سوشیو اکنامک رجسٹری' تیار کی جا رہی ہے تاکہ منصوبہ بندی کو حقیقی بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے پنجاب میں تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں، ہر شعبے کو ماحول دوست بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

الیکٹرک بسوں کے آغاز سے آلودگی کے ذرائع کم کیے جا رہے ہیں جبکہ ماحولیاتی آبزرویٹری کے قیام سے موسمیاتی تبدیلیوں پر موثر نگرانی ممکن ہو گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت اور ان کے ترقیاتی ویژن کو سراہا اور پنجاب کے جدید، سرسبز اور خوشحال مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • تیمور حسن وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا 
  • محکمہ ٹرانسپورٹ،کراچی کے بی آر ٹی، اورنج لائن منصوبے برسوں سے ادھورے
  • ایران بھی افغانستان کی طرح امریکی غرور خاک میں ملا دے گا، خواجہ سعد رفیق
  • ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اقبال میمن سندھ نیب میں طلب
  • صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،احسن اقبال
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور پنجاب حکومت میں جدید ترقیاتی منصوبوں پر مالیاتی تعاون پر اتفاق
  • کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا الزام، نیب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ طلب
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 26-2025ء کا اجلاس 23 جون کو طلب
  • ورلڈ بینک اورپنجاب حکومت کا 10 سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پراتفاق
  • ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت کا 10سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر اتفاق