Nawaiwaqt:
2025-05-08@11:57:11 GMT

بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھارت کے فضائی حملوں کو شرمناک اور بزدلانہ جارحیت قرار دیا ہے  احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا نشانہ پرامن شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  احسن اقبال نے کہا کہ انڈیا کا یہ دعوی کہ اس نے پاکستان اور  آ زاد کشمیر میں دہشتگردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سراسر جھوٹ ہے اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہلاک ہونے والے کون ہیں؟ کیا سات سال کا بچہ دہشتگرد ہو سکتا ہے؟ کیا پانچ سال کی  بچی دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ کیا ایک گھریلو خاتون دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ پاکستان کے ردعمل سے متعلق سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے افواج کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ مناسب وقت اور طریقہ کار کا تعین خود کریں تاکہ موثر جواب دیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کا احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ6مئی 2018کو سینئر پارلیمنٹیرین احسن اقبال پر دہشت گرد حملہ کیا گیا اور انہیں براہ راست مارنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ بھی کئی ممبران نشانہ بنے، ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک سب کو محفوظ رکھے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ لڑکی کو اغوا کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کوئی جنگ، کوئی طاقت پاکستان کو اقتصادی ترقی کے بنیادی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی: احسن اقبال
  • کوئی طاقت پاکستان کو اقتصادی ترقی کے بنیادی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی، احسن اقبال
  • ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے‘احسن اقبال
  • آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، احسن اقبال
  • سردار ایاز صادق کی وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018 کو ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت اور جمہوری نمائندگان کی جرات کو خراج تحسین
  • جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے: احسن اقبال
  • سپیکر قومی اسمبلی کا احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین
  • بھارت اگر پاکستان پر ایک پنچ لگائے گا تو اسے جواب میں 2 پنچ ملیں گے، احسن اقبال