بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ،پاکستان کیخلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر حملے کئے ،بھارتی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا،بھارت نے مساجد پر بمباری کی خواتین اور بچوں کو شہید کیا، بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،
بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کا بندوبست کرلیا ،ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں :لیسکوکا اعلان
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے،فائرنگ کا سلسلہ بھارت کی جانب سے جاری ہے،بدقسمتی سے بھارت عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پاکستان ان چوکیوں پر فائرنگ کررہا ہے جہاں سے گولہ باری ہو رہی ہے،ہماری فائرنگ صرف فوجی اہداف تک محدود ہے،پاکستان صرف چھوٹے ہتھیاروں سے جواب دے رہا ہے،پاکستان کی جانب سے ڈرونز، راکٹس یا بڑے حملہ نہیں کئے جارہے،ایل او سی پر فائرنگ کرنے والے بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنا رہا ہے،پاکستان کی کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے،ان کاکہناتھا کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔
ویڈیو: بھارت نے جو ڈرون پاکستان بیجھے اُن کی خاصیت کیا ہے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ہے پاکستان کی بھارتی میڈیا بغیر ثبوت بھارت نے رہی ہے
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان؛ پولیس پر حملے میں 3 راہگیر جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
ڈی آئی خان:جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے میں 3 راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔