وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری-- فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا جبکہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں، معمولات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی، جھوٹ پر مشتمل بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جاری

بھارتی اکاؤنٹس پر نشر ہونے والی پرانی ویڈیو کوجموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے، بھارت نے 1965میں بھی لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا تب بھی اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 ان کا کہنا تھا کہ 3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بھارتی فورسز نے ایل او سی کے مزید 2 سیکٹرز پر گھٹنے ٹیک کر شکست تسلیم کرلی

 

بھارتی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔
بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاکستان فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چورا کمپلیکس پر بھارتی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی میں شکست پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول پر ملکی خودمختاری کے دفاع میں مکمل طور پر تیار اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، عظمی بخاری
  • گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، عظمیٰ بخاری
  • گودی میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے، عظمیٰ بخاری
  • بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے: عظمیٰ بخاری
  • حقیقی معلومات فراہمی کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم، عظمیٰ بخاری کا دورہ 
  • بھارتی بزدلانہ کارروائی: تعلیمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان سامنے آگیا
  • بھارتی فورسز نے ایل او سی کے مزید 2 سیکٹرز پر گھٹنے ٹیک کر شکست تسلیم کرلی
  • جنگ بھارت نے شروع کی، ختم ہم کریں گے : عظمیٰ بخاری کا دوٹوک مؤقف
  • ’سفید جھنڈے لہرائیں یا جو بھی کریں جنگ بھارت نے شروع کی اور ختم ہم کریں گے‘