دینی قیادت یک زبان ہو کر دشمن کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے سامنے جھکنے والا نہیں، بلکہ پوری قوت اور پامردی سے اس کا مقابلہ کرے گا۔ جامعہ عروةالوثقی میں نمازِ جمعہ کے خصوصی حماسی خطبے کے اختتام پر علماء کرام، طلاب، سکاوٹس، نوجوانان، بزرگ اور خواتین کے منظم دستے پریڈ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کیخلاف آج لاہور سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد سے ’’مردہ باد ہندوستان‘‘ ریلیاں برآمد ہوں گی، جس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔ ریلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف آواز بلند کی جائے گی۔ آج بروز جمعہ پوری ملت بھارتی جارحیت کیخلاف اپنی قومی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ دینی قیادت یک زبان ہو کر دشمن کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے سامنے جھکنے والا نہیں، بلکہ پوری قوت اور پامردی سے اس کا مقابلہ کرے گا۔ جامعہ عروةالوثقی میں نمازِ جمعہ کے خصوصی حماسی خطبے کے اختتام پر علماء کرام، طلاب، سکاوٹس، نوجوانان، بزرگ اور خواتین کے منظم دستے پریڈ کریں گے، جبکہ عظیم الشان اجتماع میں عوام بھی وطن سے وفاداری اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جارحیت کیخلاف ا کریں گے

پڑھیں:

فلپائن میں ہزاروں افراد کا کرپشن کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 72 مظاہرین گرفتار

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے منیلا میں املاک کو نقصان پہنچایا اور میٹرو سٹیشن پر تھوڑ پھوڑ کی۔

پولیس پر شدید پتھرائو کیا گیا جس کے جواب میں مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جلائو گھیرائو کے دوران ایک کنٹینر جلادیا گیا جبکہ پولیس نے 72 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف فلڈ کنٹرول  پروجیکٹس میں بدانتظامی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلڈ کنٹرول پروجیکٹس پر 9 ارب 54 کروڑ ڈالر لگے پھر بھی بارشوں میں کئی شہر ڈوب گئے تھے۔ بڑے پیمانے پر جاری احتجاجوں کے پیش نظر فوج کو بھی ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

 فلپائن کے صدر مارکوس نے مظاہروں کی حمایت کی اور مبینہ کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مظاہرین انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے مبینہ گھوسٹ منصوبوں کے فنڈز میں خورد برد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے فلپائنی قانون سازوں، حکام اور کاروباری شخصیات پر سیلاب پر قابو پانے کے منصوبوں میں بھاری کمیشن بٹورنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں منگل23 ستمبر کو کوئی تعطیل نہیں
  • روسی جارحیت پر پولینڈ اور بالٹک ممالک کا دفاع کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
  • حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے کا اشارہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
  • فنڈز کی کمی نہیں، ایک ماہ میں متاثرین سیلاب کا ازالہ کر دیا جائیگا: مجتبیٰ شجاع
  • فلپائن میں ہزاروں افراد کا کرپشن کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 72 مظاہرین گرفتار
  • بھارتی اداکاروں کا فلسطین میں نسل کشی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج
  • ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
  • بھارتی اداکاروں کا فلسطین میں نسل کشی کیخلاف احتجاج، اسرائیل، امریکا اور مودی  ذمہ دارقرار
  • ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ
  • سرینگر، میر واعظ کو دوسرے جمعہ بھی نماز کی ادائیگی سے روک دیا