پاک فوج کی ایل او سی پر بھرپور کارروائی، بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر تباہ، چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مظفرآباد(اوصاف نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔جبکہ ایک چیک پوسٹ پر قبضہ بھی کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا تھا۔
دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کی شرانگیزی کیخلاف موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر کے قبضہ کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔
ایل او سی پر رات بھر بھارتی گولہ باری جاری،ماں بیٹی سمیت5 افرادشہید ،13زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی بھارتی فوج چیک پوسٹ پاک فوج فوج کی
پڑھیں:
ایل او سی، بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے جورا سیکٹر میں دشمن کی ایک اور پوسٹ تباہ کر دی ہے، اس سے پہلے پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ تباہ کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ہے، اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ اس سے قبل پاک افواج نے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے جورا سیکٹر میں دشمن کی ایک اور پوسٹ تباہ کر دی ہے، اس سے پہلے پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ تباہ کی تھی۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی چھتری اور گفدار پوسٹ تباہ کی گئی، اس کے علاوہ بھی ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کے جواب سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔