پی پی ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے: ترجمان ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا ذکر کیا تو سارے پی پی کے ترجمان چیخ اُٹھے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کی ہے، پی پی نہ کراچی کے ٹیکس کا پیسہ چھوڑتی ہے اور نہ ہی کرپشن کا کوئی موقع جانے دیتی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے طلباء اور طالبات کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے اور واٹر کارپوریشن کی اربوں روپے کی کرپشن سے سندھ کے حکمرانوں کے گھر چلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، ٹینکر مافیا، جعلی ادویات اور منہگائی پی پی کا کارنامہ ہے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کی نوکریاں ہڑپ کرنا، بوگس امتحانی نتائج سے تعلیمی دروازے بند کرنا پی پی کا کریڈٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ ڈکیتی میں نوجوان مرر ہے ہیں، سانگھڑ میں مائیں اپنے بچوں کی لاشیں سڑکوں پر لیے بیٹھی ہیں، پیپلز پارٹی نے امن و امان، انفرااسٹرکچر، تعلیم، صحت کا نظام تباہ و برباد کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تو شروعات ہوئی ہیں، ایم کیو ایم سندھ حکومت کی کرپشن کا پردہ چاک کرتی رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے
ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان "جنگ بندی" کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہیے، حالات اچھے نہیں ہیں، پوری قوم جانتی ہے، وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعووں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو 'دیش بھگت' کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں، ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے مگر وزیراعظم نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی۔