وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی ہوئی اسی لیے پوری قوم فخر کررہی ہے، نقصان کی بھرپائی کرنے کیلئے پی ٹی آئی تحریک چلانے کی کوشش کریگی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ مودی بھی بھڑکیں لگارہا ہے یہ کچھ نہیں کرسکیں گے، پی ٹی آئی اب کچھ بھی نہیں کرسکے گی یہ ریکارڈ پررکھ لیں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر لانا ہے تو یہ کوئی نظریہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو صرف جیل سے باہر لانا ہے تو پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے تو سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، تحریک ا نصاف کو چارٹر آف ڈیموکریسی کرنی چاہیے، ملکی مسائل پر بات کرنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ معرکہ حق

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طور پر ابھریں گے، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان عمران خان کے بیٹے ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے   پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو سیاسی طور پر ان کا قد بڑھ جائے گا۔ ان کے بقول یہ ایک فطری سیاسی عمل ہے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما علی ظفر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم اور سلیمان کا پاکستان آنے کا مقصد محض اپنے والد سے ملاقات ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کسی جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے بلکہ صرف خاندانی ملاقات کے لیے آ رہے ہیں اس معاملے پر جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی، اور اب حکومت کہہ رہی ہے کہ اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا یہ معاملہ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن چکا ہے جہاں عمران خان کے بیٹوں کی ممکنہ واپسی اور ان سے جڑے خدشات پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں 

متعلقہ مضامین

  • تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، فضل الرحمان نے علی امین گنڈاپور حکومت کا تختہ الٹنے کی تجویز دیدی
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • حکومت مضبوط بے شک نہ ہو لیکن مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹر رسول بخش رئیس
  • عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طور پر ابھریں گے، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ
  • معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا
  • بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
  • عمران خان کے بیٹے گرفتار ہونگے تو سیاسی طورپرابھریں گے: رانا ثنااللہ
  • پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی
  • بیٹوں کی گرفتاری سے متعلق رانا ثنااللہ کے بیان پر جمائما خان کا سخت پیغام
  • احتجاج کیلئے نکلنے والوں کو دھر لیا جائے گا، پی ٹی آئی کو رانا ثناء کی وارننگ