پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں کہ تحریک چلا سکے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف بانی عمران خان کو باہر لانا ہے اور یہ کوئی سیاسی نظریہ نہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں جہاں مودی کا دھڑن تختہ ہوا وہیں پی ٹی آئی کو بھی جھٹکا لگ چکا ہے، اب ان کے لیے کچھ کرنا مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں کہ تحریک چلا سکے، یہ بڑی باتیں کررہے ہیں، تحریک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نہیں چلا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پہلی توجہ اسٹبلشمنٹ پر ہے، اس وقت جو ماحول بنا ہے اور عوامی رائے ہے ایسے میں یہ کوئی حرکت کریں گے تو غیرمقبول ہوجائیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 9 مئی اور 26 نومبر کو جو کرکے مصیبت میں پڑ گئے ہیں اب بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں تو کرتے رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی رانا ثنا اللہ معرکہ حق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رانا ثنا اللہ معرکہ حق رانا ثنا اللہ کہ پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل میں پہنچا دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے لائے گئے روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیملی نے پھل اور کپڑے بھی لائے تھے، جو جیل انتظامیہ نے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔
اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے ’آپ کو‘ کیا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف طریقوں سے دھمکایا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آ جائےگا، ایسی چیزیں نہ کی جائیں۔
علیمہ خان نے کہاکہ سامنے آکر ہم سے بات کی جائے اور بتایا جائے کہ آخر آپ چاہتے کیا ہیں، وہ چیز بتائی جائے جو عمران خان کو رہائی کے لیے چھوڑنی پڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ جو بھی بات کرنی ہے سامنے آکر کی جائے، اور ہمیں بتایا جائے کہ آپ چاہتے کیا ہیں، کیوں کہ عمران خان تو کہہ چکے ہیں کہ انہیں ساری زندگی بھی جیل میں رہنا پڑا تو رہ لیں گے مگر جھکیں گے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پارٹی کو ملک گیر تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا بلکہ تحریک ملک گیر ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی جیل انتظامیہ روم کولر عمران خان وی نیوز