آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں، جو اراکین کو ملاقات کی اجازت نہیں دیتا اس کو نکالیں۔محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے۔
اس پر اسپیکر قومی نے کہا کہ آپ سب کو اکٹھے بیٹھنا پڑے گا، بات کرنا پڑے گی، پونے 4 سال کے پروڈکشن آرڈر کا ریکارڈ نکال لیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، اس میں آپ ابتدا کریں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ساتھ دے رہی ہے، آپ کو اسٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ ممبران کی درگت کیوں بنائی گئی؟،ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر نیتن یاہو کے خلاف قرارداد پاس ہونی چاہیے، نیتن یاہو کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نئی سیاست کا آغاز کریں جس میں فیصلے یہ ایوان کرے، تمام صوبوں کو اپنے وسائل کا حق دیں، اگر خانہ جنگی ہوئی تو شہباز شریف کی حکومت ذمے دار ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک چل بسے مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک چل بسے وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی نااہلی ریفرنس، عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات، 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔ؕ
ڈان نیوز کے مطابق کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں مختلف قومی و عوامی امور زیر غور آئیں گے اور وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں وزیر داخلہ محصول بندی موٹر گاڑیاں مغربی پاکستان ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں مزید ترمیم کا بل پیش کریں گے جبکہ معیاری وقت آرڈیننس 1943 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی ترمیمی بل 2025 اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں مزید ترمیم کے بلز بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹی برائے جینڈر مین اسٹریمنگ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔
قومی غذائی تحفظ و تحقیق، دفاع، خارجہ امور اور پٹرولیم کی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی اور اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں ہوشربا چارجز سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔