برٹش کولمبیا میں آگ لگنے کی انوکھی وجہ آسمان سے گرنے والی مچھلی قرار دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
برٹش کولمبیا کے انٹیریئر علاقے میں لگنے والی آگ اور بجلی کے تعطل کی ایک انوکھی وجہ ایک عقاب (اوسپری) اور آسمان سے گرتی مچھلی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
مقامی فائر ریسکیو کے چیف جوش وائٹ کے مطابق بدھ کے روز فائر بریگیڈ کو اشکروف کے جنوب میں ایک آگ کی اطلاع ملی جو کہ شہر سے تقریباً 67 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ مقامی کسانوں اور بی سی ہائیڈرو کے ملازمین کی مدد سے آگ جلد ہی بجھا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل میں بجلی کے نظام میں خلل، دھماکے اور آتشزدگیوں کے مشتبہ واقعات
جب آگ کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو صورتحال حیران کن تھی۔
چیف کے مطابق ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو بجلی کے کھمبے کے نیچے ایک جلی ہوئی مچھلی پڑی ہوئی ملی۔ ہم حیران رہ گئے کہ یہ یہاں کیسے پہنچی؟
تحقیقات سے پتا چلا کہ ایک اوسپری (ماہی خور عقاب) مچھلی لے کر فضا میں محو پرواز تھا کہ مچھلی اس کے پنجوں سے پھسل کر نیچے گری اور بجلی کی تاروں سے ٹکرائی۔ اس سے چنگاریاں نکلیں جو قریبی خشک گھاس میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیے: عراق: ہائپر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، 60 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ آگ کی جگہ قریبی دریا سے تقریباً 3 کلومیٹر دور تھی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق غالباً گرم موسم اور مچھلی کے وزن کی وجہ سے تھکے ہوئے پرندے نے اپنی پکڑ چھوڑی۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ واقعے میں ‘مرکزی مشتبہ کردار’ (عقاب) کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
آگ کے نتیجے میں کچھ وقت کے لیے علاقے کی بجلی بھی معطل رہی۔ آگ بجھانے کے لیے تقریباً 4,800 گیلن پانی استعمال کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی بجلی سمندر عقاب مچھلی.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
آتشزدگی کے باعث اسرائیلی ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر تعطل کا شکار
صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی ریلوے کے نزدیک وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے منگل کے روز تل ابیب سے جنوب (مقبوضہ فلسطین) کی طرف جانے والی ٹرینیں روک دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی ریلوے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ریلوے اسٹیشن کے قریب زبردست آتشزدگی کے باعث ٹرینوں کی روانگی میں کئی تاخیر ہوئی ہے اور تل ابیب کے علاقے میں کچھ ٹرینوں کی نقل و حرکت میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ مقامی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ فی الحال ان کا بنیادی مقصد ریلوے لائنوں کے نزدیک لگنے والی آگ کو پھیلنے سے روکنا ہے، کیونکہ اس سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ آگ کی بڑی مقدار کی وجہ سے دونوں سمتوں میں ٹرینیں روک دی گئی ہیں اور ٹریک 1 کو بند کر دیا گیا ہے۔
صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی ریلوے کے نزدیک وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے منگل کے روز تل ابیب سے جنوب (مقبوضہ فلسطین) کی طرف جانے والی ٹرینیں روک دی گئیں۔ اسرائیلی ریلوے کمپنی کا کہنا ہے کہ تل ابیب ہگانہ اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کے کنارے میں زبردست آگ لگنے کی وجہ سے تل ابیب کے علاقے میں افراتفری پیدا ہوئی اور تمام ٹرینوں کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے صورتحال کے معمول پر آنے کا وقت بتانے سے گریز کیا ہے۔ آگ لگنے کے بعد یروشلم سے تل ابیب جانے والی تمام ٹرینوں کو لود اسٹیشن پر روک دیا گیا اور مسافروں کو اتار دیا گیا، انہیں بس کے ذریعے باقی راستے کا سفر کرنا پڑا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں ٹرین کی آمدورفت گزشتہ ایک ماہ کے دوران بری طرح متاثر ہوئی ہے، جیسا کہ کچھ عرصہ قبل جب ایک مال بردار ٹرین نے دو مختلف علاقوں میں ٹرینوں کی برقی پریشر کیبلز سے ٹکرا کر لائن پر ٹرینوں کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر روک دیا تھا، اور تکنیکی ماہرین کو ٹرینوں کے انجنوں میں سینکڑوں میٹر بجلی کی ترسیل کی کیبلز کو دوبارہ نصب کرنا پڑا اور ان کی مرمت کرنا پڑی۔