جو روٹ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں کونسے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے ایک ہی دن میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
آج بھارت کے خلاف جاری 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جو روٹ نے نہ صرف اپنی 39ویں سنچری مکمل کی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ترقی
اسی میچ میں جو روٹ نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کیا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ سنگ میل انہوں نے اپنے 69ویں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچ میں عبور کیا۔ وہ اب تک ہونے والی تمام 4 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں شرکت کر چکے ہیں۔
جو روٹ کی کارکردگی صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ تک محدود نہیں بلکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وہ غیرمعمولی مقام پر ہیں۔ 158 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 57.
ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں وہ اب صرف سچن ٹنڈولکر سے پیچھے ہیں، جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15,921 رنز بنائے۔ موجودہ کھلاڑیوں میں صرف آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ہی ایسے ہیں جنہوں نے 10,477 رنز بنائے ہیں، مگر وہ بھی روٹ سے کافی پیچھے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket انگلینڈ جوروٹ کرکٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ جوروٹ کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ورلڈ ٹیسٹ جو روٹ نے
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان