قصور، چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
عینی شاہدین کےمطابق گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر میں بھتیجی کو بچانے کے لئے چچا نے نہر میں چھلانگ لگائی تو خود بھی ڈوب گئے۔ مقامی شہریوں نے 22 سالہ عشا کی لاش نکال لی جبکہ 40 سالہ چچا تاحال لاپتہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں چچا بھتیجی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر میں بھتیجی کو بچانے کے لئے چچا نے نہر میں چھلانگ لگائی تو خود بھی ڈوب گئے۔ مقامی شہریوں نے 22 سالہ عشا کی لاش نکال لی جبکہ 40 سالہ چچا تاحال لاپتہ ہے ،دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عمران کی لاش کی تلاش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک فوج میں شامل زیڈ-10 ایم ای ہیلی کاپٹر کن صلاحیتوں کا حامل؟
تصویر: آئی ایس پی آرپاکستان آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر کی قابل ذکر خصوصیات کیا ہیں؟
آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان گیریژن میں پاک آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والا زیڈ-10 ایم ای اسٹیٹ آف دی آرٹ صلاحیتوں سے مالامال ہے، جس میں دن رات اور ہر طرح کے موسم میں لڑنے صلاحیت موجود ہے۔
زیڈ-10 ایم ای جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سوٹ سے آراستہ ہے۔
فتح میزائل 120 کلو میٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر دور حاضر کے جدید میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں سے مسلح ہے جس کی وجہ سے پاک فوج کی موثر انداز میں دشمن کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے سپہ سالا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرگڑھ میں اس جدید ہیلی کاپٹر کے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور اس کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔