گڈاپ: فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں 17 سالہ نوجوان ڈوب گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
کراچی:
گڈاپ کے فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے چھوٹا گیٹ گبول اسٹاپ بادام باغ کے قریب فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت 17 سالہ عبدالکبیر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی کا کہنا ہے متوفی نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوبا، متوفی نوجوان کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوئمنگ پول میں
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے سے سیکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے تاہم اس اضافے سے خزانے پر 12 ارب روپے سالانہ کا بوجھ بڑھے گا۔