فوٹو: پی آئی ڈی 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اور تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں: ایرانی صدر

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنے اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں ، مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام اور سرحدی تجارت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ملک خطے کے پُرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

آصف زرداری نے مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مسلسل حمایت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔

ایران کے صدر نے اسرائیل ایران جنگ میں پاکستانی قیادت اور عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایران کے کے لیے

پڑھیں:

صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات

اسلام آباد: صدر آصف زرداری اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، ایوانِ صدر میں انکا پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان اور ایران کے صدور کا علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا. دونوں رہنماؤں نے تنازعات بڑھنے سے روکنے اور امن کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان اور ایران خطے کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔آصف علی زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا، انھوں نے خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔صدر نے آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے جموں کشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے کیخلاف عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، آصف زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔پاکستانی صدر نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا. آصف زرداری نے مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتاہے، وزیراعظم
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور حمایت پر پاکستانی قوم کا دل سے شکرگزار ہیں،ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • پاکستان کی ایران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت
  • ’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ایک ضمانت ہے‘
  • مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد، ملاقاتوں کا شیڈول منظر عام پر آگیا
  • امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات
  • پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا