کوٹ ادو: پولیس نے 2 کم عمر یتیم بہنوں کا زبردستی کرایا جانیوالا نکاح رکوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
کوٹ ادو کے علاقے موضع پتی بائچ میں پولیس نے 2 کم عمر یتیم بہنوں کا زبردستی کروایا جانے والا نکاح رکوا دیا۔
لڑکیوں کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی 15 اور 16 سال کی بہنوں کا نکاح اس لیے زبردستی چچا زاد بھائیوں سے کروایا جا رہا تھا کہ کہیں جائیداد خاندان سے باہر نہ چلی جائے۔
جن چچا زاد بھائیوں سے نکاح کروایا جا رہا تھا، ان کی عمریں بھی 14 اور 15 برس ہیں۔
پولیس نے لڑکیوں کے دادا اور چچا کو گرفتار کر لیا، جبکہ لڑکیوں کو ان کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا
دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)میاں سعید نے کہا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا ، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔سی سی پی او کے مطابق ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فی الحال تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کے علاقوں کو سیل کرکے نفری تعینات کی گئی ، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔