Jang News:
2025-08-02@12:59:30 GMT

سٹی کورٹ کراچی میں آگ سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

سٹی کورٹ کراچی میں آگ سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا

—فائل فوٹو

سٹی کورٹ کراچی میں گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی لفٹ اور سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا۔

عدالتی عملے کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے فوٹو اسٹیٹ مشین جل گئی، آگ لگنے سے دوسری منزل پر رکھا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔

عملے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا تھا، سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

عدالتی عملے نے کہا کہ آگ گزشتہ رات دو سے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائر بریگیڈ پہنچی تو لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا،  آگ نے سٹی کورٹ کے ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا ریکارڈ سٹی کورٹ

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار

— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست منظور ہوگئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مقدمہ درج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل
  • کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک 
  • امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات
  • چیف جسٹس کا قانونی معاونت کی نئی اسکیم اور عدالتی اصلاحات کا اعلان
  • کراچی، سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ بجھا دی گئی
  • لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار
  • امریکہ سے معاہدہ،پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی: وزارت خزانہ
  • کراچی، گلشن معمار میں کمسن لڑکا سر میں گولی لگنے سے جاں بحق
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے بلالیا