اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔
جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرنے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے تاہم میتوں کو آبائی ضلع شانگلہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کان میں
پڑھیں:
خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی جس کے باعث سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار 500 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔(جاری ہے)
سیکرٹری سیاحت کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جیپوں اور سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔