ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آئرش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.

4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سب سے شاندار کارکردگی کپتان فاطمہ ثنا نے دکھائی، جنہوں نے صرف 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ساتھ ہی دو کیچز لینے اور ایک رن آؤٹ کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی بہترین بولنگ رہی۔ ان کے علاوہ ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال، رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب شروع ہوا تو قومی ویمنز ٹیم کو آغاز ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محض 54 رنز کے مجموعی اسکور پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکی تھیں۔ اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ صرف پانچ پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

مڈل آرڈر بھی سنبھل نہ سکا۔ سدرہ امین 15، عالیہ ریاض 14، ایمان فاطمہ 4 اور کپتان فاطمہ ثنا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم دباؤ میں آتی چلی گئی۔

آخر میں نتالیہ پرویز نے 29 اور رامین شمیم نے 27 رنز بنا کر کچھ مزاحمت ضرور کی، تاہم وہ میچ کا رخ نہ موڑ سکیں۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے اور یوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بھی ڈبلن میں 8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے، جہاں پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

برطانیہ، پرتگال میں پہلا دفاعی معاہدہ فرانس کے نپولین کو لے ڈوبا

پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔ عسکری اصطلاح میں ’’ڈیفنس پیکٹ‘‘سے مراد دو یا زائد ملکوں کا بصورت جنگ ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔

ازروئے تاریخ ایسا پہلا باقاعدہ معاہدہ 16 جون 1373ء کو برطانیہ اور پرتگال کے درمیان ہوا۔ تب سے ملکوں کے مابین ایسے ’’21‘‘پیکٹ ہو چکے ہیں۔ان میں ’’7‘‘ختم ہو گئے جن میں ’’سیٹو‘‘و ’’سینٹو‘‘بھی شامل ہیں جن کا پاکستان رکن تھا۔

دفاعی معاہدوں کی تاریخ میں سعودیہ اور پاکستان کا ڈیفنس پیکٹ ایسا ’’ اکیسواں معاہدہ‘‘ ہے ۔ جب فرانسیسی مہم جو نپولین بونا پارٹ نے1808 عیسوی میں پرتگال  اور سپین پر حملہ کیا تو درج بالا معاہدے کے تحت ہی برطانیہ نے اپنے قابل ترین جرنیل ڈیوک آف ولنگٹن کو پرتگال بھجوایا جس کی مدد سے فرانسیسی فوج ملیامیٹ کر دی گئی۔

 اس شکست نے نپولین کے زوال میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانیہ و پرتگال کا دفاعی معاہدہ قدیم ترین ایسا معاہدہ ہے جو اب تک چلا آ رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر 4: بھارت سے شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا
  • سدرہ امین کے شاندار سنچری کے بعد 6 کا اشارہ، بھارتی سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے
  • برطانیہ، پرتگال میں پہلا دفاعی معاہدہ فرانس کے نپولین کو لے ڈوبا
  • ویمنز ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
  • دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کو 25 رنز سے شکست، سیریز 0-2 سے جیت لی
  • سدرہ امین کی لگاتار دوسری سنچری رائیگاں، سیریز جنوبی افریقہ کے نام
  • لاہور: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 25 رنز سے شکست دیدی
  • شاہین آفریدی کی شاندار کارکردگی، بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے