رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد جارجینا سے منگنی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی ہے۔
40 سالہ رونالڈو نے اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو جورجینا نے قبول کر لیا۔
جارجینا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔
A post common by Georgina Rodríguez (@georginagio)
پوسٹ کے کیپشن میں جارجینا نے لکھا، "میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔”
یاد رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 برس قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمہ تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد مداحوں کو ان کی شادی کی خبر کا بےصبری سے اتنظار ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خود کی نہ ہوسکی تو دوسروں کی شادیوں سے نہ حسد کریں؛ روبی انعم کا مشی خان کو جواب
شوبز انڈسٹری کی چکاچوند جتنی مسرور کن ہے اتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ بھی ہے، کسی بھی اور شعبے کی طرح بھی یہاں عداوتیں، تلخیاں اور مخالفت کا زور زورا رہتا ہے۔
ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔
روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6 بجے محترمہ نے ویڈیو ڈال دی۔
روبی انعم نے کہا کہ مشی خان نے بہت جلد بازی سے کام لیا، نبیہا کی جیولری اصلی ہے یا نقلی یہ بحث فضول ہے۔
انھوں نے مشی خان کو مشورہ دیا کہ کسی کے خاص دن کو یوں خراب نہ کریں، اگر خود کی شادی کسی بھی وجہ سے نہیں ہوسکی تو دوسروں کی خوشی سے حسد نہ کریں۔
روبی انعم نے کہا کہ نے یہ بھی کہا کہ مشی خان ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ایئر ہوسٹس سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مشی خان پڑھی لکھی خاتون ہیں ان کے رشتے بھی آئے ہوں گے لیکن شادی نہیں کی تو یہ ان کی مرضی تھی۔
روبی انعم کے بقول لگتا ہے کہ مشی کان کو نبیہا کی شادی سے تکلیف ہوئی ہے کیونکہ اگر نبیہا کی جیولری جعلی بھی ہو تو بھی ان کو نبیہا کی خوشی خراب کرنے کا حق نہیں۔