ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔
اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 4 کوچز ڈی ریل اور 5 کوچز الٹ گئیں، حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی وجہ کا پتہ لگائیں، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے حادثے کی مکمل تحقیقات کریں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزارت ریلوے
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی؟ اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش، ’وی ٹاک‘ میں اہم انکشافات
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش علی امین گنڈاپور عہدے سے چھٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز