پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس موقع پر شہید جبکہ علی حس، محمد علی اور حبیب علی زخمی ہوگئے۔ علی حسن اور محمد علی بھائی ہیں، جبکہ حبیب علی انکے ماموں ہیں۔ شہید افراد کو جناح اسپتال اور زخمیوں کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کرائم سین پر دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور تفتیش و تحقیق پر مشتمل رپورٹ سے آگاہ رکھا جائے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور سڑک کو بلاک، جبکہ اطراف کی دکانوں کو بند کروایا، تاہم پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں منتشر کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی

پشاور:

لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں  5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے  متعلق شواہد جمع کیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولے کی وجہ سے ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 شہید
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید
  • گلستان جوہر میں فائرنگ سے ذاکر کے بیٹے سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • کراچی: پہلوان گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • لوئر دیر میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی
  • کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
  • لکی مروت میں زور دار دھماکہ ، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
  • لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی