چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ورکس فیصل رضا گاڈی ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفر اقبال، ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد، صاحبزادہ یوسف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، بشری راو ، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انم فاطمہ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس جن میں شاہین چوک، کشمیر چوک، ٹی چوک، فیض آباد انٹرچینج، سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینا حب’ منصوبے میں تبدیل کرنے، پاک سیکریٹریٹ کی اپ لفٹنگ، جدید سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری، اسلام آباد ماڈل جیل کا قیام، پولیس اسٹیشنز کی اپ لفٹنگ، بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹ کا قیام، پارکنگ پلازہ کی تعمیر، سی ڈی اے میں کیش لیس نظام، سفاری پارک، تھیم پارک، کیبل کار، فیری ویلز، ڈانسنگ فانٹین کی تنصیب جیسے اہم منصوبوں کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کئے جائیں، اس سلسلہ میں معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مزید ان پراجیکٹس کا بعد میں تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی سے بہت سے پراجیکٹس سی ڈی اے کو ٹرانسفر ہوئے ہیں جن کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر فنانس سی ڈی اے اور سی ای او ایم سی آئی کو ہدایت کی کہ پی ڈبلیو ڈی سے سی ڈی اے کو ٹرانسفر ہونے والے تمام پراجیکٹس کی فنانشل اسٹڈی کی جائے جن میں پراجیکٹ کی مکمل رقم، فنڈز کی پی ڈبلیو ڈی کو فراہمی اور متعلقہ پراجیکٹس پر پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے خرچ ہونے والی رقم کے مکمل فنانشل رپورٹ تیار کی جائے اس کے علاوہ پلاننگ اور انجنئیرنگ ونگ سی ڈی اے کو ٹرانسفر ہونے والے پراجیکٹس کے معیار اور کوالٹی کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ متعلقہ پراجیکٹس کتنے عرصہ سے زیر تکمیل ہیں اور اس وقت انکی فزیکل پوزیشن کے بارے میں مکمل رپورٹ تیار کی جائے تاکہ اسے متعلقہ وزارت اور ادارے کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنے کیلئے مکمل لائحہ عمل اور اسٹریٹجی بنانے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ فنڈز کا انتظام کیا جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ماڈل جیل کے علاوہ پولیس اکیڈمی کی اپ لفٹنگ کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام اباد میں الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ، چارجنگ سٹیشنز کی جلد از جلد تعمیر کے علاوہ اسلام اباد میں الیکٹرک ٹرام کے منصوبے کی فیزیبلٹی جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ائی ٹی فیسلیٹیشن سینٹر کی تعمیر کے لیے تمام تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شاہراں پر ڈیجیٹل سٹر یمرز ، خوبصورت لائٹس اور ماحول دوست پودے لگانے کے علاوہ شہر کے 279 پارکس کی اپ لفٹنگ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.

انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا میں فوڈ سٹریٹ کو جلد از جلد فعال کرنے کے علاوہ پارکنگ پلازے کو بھی مکمل فعال بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام پروجیکٹس کا اچانک دورہ کریں گے تاکہ کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لے کر متعلقہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر ائی- 14 اور بنی گالہ میں سیوریج کی پائپ لائنز بچھانے اور سیوریج کا نظام بہتر کرنے کے علاوہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں اور دکانوں کے شاندار نیلامی کے بعد جو فنڈز اکٹھے ہوئے ہیں ان کو ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس، پانی کی فراہمی اور ماحول دوست پودے لگانے پر خرچ کریں گے تاکہ اسلام اباد کی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے،مرزا سلیم الیاس بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے،مرزا سلیم الیاس پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے

پڑھیں:

بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش جنگ لڑی جا رہی ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزرا علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب ایک کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے، جبکہ جنید بشیر زیب کا رائٹ ہینڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لڑی جا رہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے زنگی ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ کے ذریعے آپریشنل منصوبہ بندی جبکہ ڈیلٹا چیٹ کے ذریعے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ آج دشمن صرف گولی کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا کر بھی اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان پہاڑوں کا رخ کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں اور ان کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کر رہی ہیں اور ان کا بھائی ایک کالعدم تنظیم کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان سیاست خاموش جنگ نوابزادہ جمال رئیسانی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ