اڈیالہ جیل میں 2 سال مکمل، عمران خان عوامی حاکمیت کی علامت بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں
بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین
عمران خان کو جمہوریت اور عوامی حاکمیت کی جدوجہد کرتے اڈیالہ جیل میں 730 دن مکمل ہو گئے، سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیٔرمین عمران خان کو قید ہوئے آج دو سال مکمل ہو گئے، 5 اگست 2023 کو گرفتاری کے بعد سے وہ مسلسل جیل میں ہیں۔ پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور عوامی حلقوں نے انہیں جمہوریت اور عوامی حاکمیت کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کی استقامت اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان کو صرف اس وجہ سے جیل میں رکھا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں۔ ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی حقِ حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور ان کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔سیاسی حلقوں نے کہا کہ عمران خان کی ثابت قدمی نے انہیں عوام کے دلوں میں ایک نظریے کے طور پر زندہ کر دیا ہے۔ ان کی بہادری کا اعتراف ان کے سخت ترین ناقدین بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جو اس وقت بھی جیل کی دیواروں کے پیچھے رہ کر پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی امید بنے ہوئے ہیں۔عوامی سطح پر یہ تاثر گہرا ہوتا جا رہا ہے کہ جب بھی ملک میں جمہوریت بحال ہو گی، عمران خان کو اس نئے پاکستان کا بانی تصور کیا جائے گا، ایک ایسا پاکستان جہاں فیصلہ عوام کریں گے، عدلیہ آزاد ہو گی، سیاست پر مداخلت کا خاتمہ ہو گا، اور بنیادی انسانی حقوق مکمل طور پر بحال ہوں گے۔یاد رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل بھیجا گیا تھا، تاہم ان کی پارٹی اور وکلاء نے ان تمام فیصلوں کو سیاسی انتقام اور غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔ اس دوران عدالتوں اور عوامی جلسوں میں ان کی حمایت میں مسلسل آوازیں بلند ہو رہی ہیں، اور بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ بھی اس کیس پر مرکوز ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عمران خان کو اور عوامی اور عوام رہے ہیں جیل میں
پڑھیں:
سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اسپتال میں زیر علاج پارٹی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان سے اہم ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی کی صحت اور علاج سے متعلق صورتحال کے پیش نظر سلمان اکرم راجا اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سینیئر پی ٹی آئی رہنما کی خیریت دریافت کی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو میں پارٹی امور اور تازہ سیاسی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں جن میں فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر شامل تھے، نے بھی شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد انہوں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔
فواد چوہدری نے اُس موقع پر کہا تھا کہ جب پاکستان عالمی سطح پر اہم کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، ایسے میں ملک کے اندر سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں
انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ سابق رہنما سنجیدگی کے ساتھ متحد ہو کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلا کر کامیابی حاصل کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سلمان اکرم راجا سیاسی صورت حال شاہ محمود قریشی ملاقات وی نیوز