کراچی: اورنگی بجلی نگر میں لوم فیکٹری کے اندر مشین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اورنگی نمبر 4میں سفیر اسپتال سیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 4 میں واقع سفیر اسپتال اور اس حدود میں قائم نجی اسکول کو سیل کردیا۔ اسپتال اور اسکول فلاحی زمین پر قائم تھے جہاں کمرشل سرگرمیاں کی جا رہی تھیں ڈی سی غربی علی ذوالفقار میمن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں واقع فلاحی زمین پر قائم سفیر اسپتال اور اسکی حدود میں قائم نجی اسکول کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جارہاہے۔