بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے،مرزا سلیم الیاس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پنجابی آرگنائزیشن کے صدر مرزا سلیم الیاس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے، بلوچ یکجہتی کمیٹی(بی وائے سی)جیسے دہشتگردوں کے سیاسی ونگز پر فوری پابندی لگائی جائے،شہدا کے لواحقین کو کم از کم ایک کروڑ روپے فی شہید معاوضہ دیا جائے،جبری نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو گوادر میں دوبارہ آباد کیا جائے، بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے تمام پنجابیوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے،ریاست نے پنجابیوں کے قاتلوں کا خاتمہ نہ کیا تو پنجابی قوم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے میں مکمل آزاد ہو گی۔
پنجابی آرگنائزیشن کے صدر مرزا سلیم الیاس نے ان خیالات کا اظہار پنجابی آرگنائزیشن لائرز ونگ کے صدر ندیم پنجابی ایڈووکیٹ ، انسانی حقوق پارٹی کے چیئرمین خالد آفتاب سلہری و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ روز پنجابی آرگنائزیشن کے دھرنے کو سبوتاژکرنے کی کوشش کی گئی، پنجابی قوم کا صبر جواب دے چکا ہے اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہیلہذااب وہ مزید خاموش نہیں رہے گی،بھارت کھلے عام بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کا اعلان کر رہا ہے اور اس کی پراکسیزپنجابی قوم کو نشانہ بنا رہی ہیں، پنجابی پاکستان کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہ ہونے دیں گے،یہ ملک لاکھوں پنجابیوں کے خون سے بنا تھا اور پنجابی دنیا کی واحد قوم ہے جو آزاری کو قائم رکھنے کے لئے پچھلے ستر سال سے قربانیاں دے رہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے اور یہ بربریت اب برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی ایل اے اور پنجابیوں کے قاتل دہشت گردوں کا فوری صفایا کیا جائے،شہدا کے لواحقین کو کم از کم ایک کروڑ روپے فی شہید معاوضہ دیا جائے،جبری نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو گوادر میں دوبارہ آباد کیا جائے،بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسے دہشت گردوں کے سیاسی ونگز پر فوری پابندی لگائی جائے،بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا ہونے والے تمام پنجابیوں کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، پنجابی قوم کے بہادر جوان ہمیشہ سے بدلہ لینا چاہتے ہیں اور بزرگوں نے انہیں روک رکھا ہے مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اگر ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو پنجابی قوم اپنے بچوں کے خون کا حساب لینا جانتی ہے،ہمیں اپنی بہادر افواج پر مکمل بھروسہ ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے گا پاکستان دشمن پراکسیز کو پنجابی سرزمین پر ایک انچ بھی جگہ نہیں دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں پنجابیوں مرزا سلیم الیاس پنجابیوں کے بی ایل اے کے کا خاتمہ کیا جائے ٹی آئی

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار